چک 9پنیاراں والاکی سٹرک عرصہ ٹوٹ پھوٹ کاشکار

چک 9پنیاراں والاکی سٹرک عرصہ ٹوٹ پھوٹ کاشکار

بھلوال(نمائندہ دنیا)چک 9پنیاراں والاکی جانب جانیوالی سٹرک عرصہ دراز سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار سٹرک پر گڑھے پڑچکے ہیں۔۔۔

 جس کے باعث اس سٹرک سے گزرکر چک 9کی جانب جانیوالے مسافروں کو انتہائی پریشانی کا سامنا ارباب اختیار سے سٹرک کی تعمیر کا مطالبہ تفصیل کے مطابق کوٹمومن روڈ پر واقع کثیرآبادی کے رہائشی علاقہ چک 9پنیاراں والاکی مین سٹرک جوکہ اب تک تعمیرسے محروم ہے چک 9پنیاراں والا کی جانب جانیوالے سٹرک پربڑے بڑھے گڑھے پڑ چکے ہیں بارشی دنوں میں ان گڑھوں میں پانی بھر جانے سے اس سٹرک کی حالت اورزیادہ خراب ہوجاتی ہے جس کے باعث اس سٹرک سے گزرنیوالے موٹرسائیکل،کار،رکشہ کو انتہائی پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے علاقہ مکین ثاقب بٹ سمیت تمام اہل علاقہ نے ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر مختاراحمد بھرت اورممبر صوبائی اسمبلی چوہدری منصوراعظم سندھو سے مطالبہ کیا ہے کہ اس سٹرک کی فوری تعمیرکرواکر اہل علاقہ چک 9شمالی پنیاراں والا کو درپیش مسائل کا حل کیا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں