شورکوٹ :نجی کمپنی کے دفتر میں اچانک آگ بھڑک اٹھی

 شورکوٹ :نجی کمپنی کے دفتر میں  اچانک آگ بھڑک اٹھی

شورکوٹ(نمائندہ دنیا )لاری اڈا شورکوٹ پر نجی کمپنی کے دفتر میں شارٹ سرکٹ کے باعث اچانک آگ بھڑک اٹھی، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

لاری اڈا شورکوٹ میں واقع نجی کمپنی کے دفتر میں گزشتہ روز شارٹ سرکٹ کی وجہ سے اچانک آگ بھڑک اٹھی ،اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور اس نے امدادی کارروائی شروع کر کے آگ پر قابو پا لیا تاہم اس حادثہ میں کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں