کارآمد مادہ جانور ذبح کر کے گوشت فروخت کرنے والا قصاب گرفتار

 کارآمد مادہ جانور ذبح کر کے گوشت  فروخت کرنے والا قصاب گرفتار

کندیاں ، میانوالی (نمائندہ دنیا،نامہ نگار ،ڈسٹرکٹ رپورٹر ) ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر مطیع السلام کی سربراہی میں ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر مستقیم نے اپنی ٹیم کے ھمراہ برنولی میں کامیاب چھاپہ۔۔۔

 مارا اور کارآمد مادہ جانور ذبح کر کے گوشت فروخت کرنے والے قصاب عادل عباس کو پکڑ کر تھانہ ہرنولی پولیس کے حوالے کر دیا۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر مطیع السلام کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب نے کار آمد مادہ گائے ، بھینس، بھیڑ اور بکری کو ذبح کرنے پر پابندی عائد کر رکھی ہے ۔ انھوں نے کہا کہ حکومتی احکامات کی خلاف ورزی کرنے والے قصاب حضرات کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں