فوڈ اتھارٹی ان ایکشن ،کھانے پینے کی اشیا تلف کر دی گئیں

میانوالی (نامہ نگار،ڈسٹرکٹ رپورٹر)پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے گزشتہ ایک ہفتے میں ضلع بھر میں مختلف فوڈ پوائنٹس جن میں ہوٹل ،کریانہ سٹور، فوڈ پوائنٹس، گوشت اور دودھ کی دکانوں اور مٹھائی کے کارخانوں کو عوام الناس کی صحت کے حوالے سے چیک کیا۔
مزید برآں دوران چیکنگ میانوالی کے داخلی اور خارجی راستوں پر ناکہ لگا کر دودھ لانے اور لے جانے والی گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں میں 30830 لٹر دودھ کو چیک کیا۔ ہفتہ وار کاروائیوں کے دوران پنجاب فوڈ اتھارٹی کے قوانین کے تحت 61 کلو گرام ممنوعہ کھانے کا نمک، 6۔5 کلو گرام مختلف کھانے کی اشیاء، 19 کلو گرام زائد المیعاد بسکٹ، 70 لٹر مشروبات،18 کلو غیر معیاری مٹھائی، 11 کلو گرام زائد المیعاد مصالحہ جات کو ضائع کروا دیا گیا اور مجموعی طور پر 212000 روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔مزید برآں چیکنگ کے دوران مال بردار گاڑیوں سے مردہ مرغی پکڑی گئی اور 1260 کلو گرام مردہ مرغی کا گوشت تلف کر کے ملزم کو حوالے پولیس کرکے مقدمہ درج کروا دیاگیا۔