الفضل ٹائون کی مین گلی کا سیوریج سسٹم خراب،گندا پانی جمع

بھلوال(نمائندہ دنیا)بھلوال کی کثیر آبادی کے علاقہ الفضل ٹائون کی مین گلی سیوریج سسٹم خراب ہونے کے باعث گندہ پانی گلی میں پھیل گیا گلی میں رہائشیوں کو گزرنے میں شدید پریشانی کا سامنا سیوریج سسٹم کی خرابی کی بارہا۔۔۔
شکایات درج کروانے کے باوجود کوئی عمل درآمد نہ ہوسکا تفصیل کے مطابق الفضل ٹاون بھلوال کی ریلوے اسٹیشن کے سامنے واقع مین گلی جس میں گٹروں کی صفائی نہ ہونے کے باعث گندے پانی سے نالیاں اور مین نالا بھر گیا جس کے باعث گندے پانی نے مین گلی میں ڈیرے ڈال کر گزرنیوالوں کیلئے مشکلات پیداکردیں ہیں گندے پانی اور کیچٹرکے باعث گلی میں پیدل وسوارحضرات کو گزرنے میں انتہائی پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے گلی کے مکینوں نے متعدد بارگلی میں موجود گٹروں کی صفائی اور سیوریج کے نظام کو ٹھیک کرنے کیلئے میونسپل کمیٹی بھلوال میں درخواستیں دی مگر اسکے باوجود کوئی شنوائی نہ ہوئی اور اہل گلی کو اس گندگی کے حوالہ کردیا گیا گلی میں کھڑے نالیوں کے گندہ پانی سے اٹھنے والی بدبو اورگندے پانی میں بننے والے حشرات ارض مکینوں کیلئے مزید پریشانی کا سبب بنے ہوئے ہیں اہل گلی نے ارباب اختیار سے اس امر پر فوری طورپر نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ گلی میں موجود گٹروں کی صفائی کروائی جائے اور پانی کی نکاسی کا انتظام یقینی بنایا جائے بصورت دیگر اہل گلی احتجاج پر مجبور ہونگے ۔