میونسپل کمیٹی آفس میں ستھرا پنجاب پروگرام کی افتتاحی تقریب

 میونسپل کمیٹی آفس میں ستھرا پنجاب پروگرام کی افتتاحی تقریب

جوہرآباد(نمائندہ دُنیا )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ستھرا پنجاب پروگرام کی پر وقار افتتاحی تقریب میونسپل کمیٹی کے دفتر میں منعقد ہوئی جس میں پنجاب اسمبلی کے رکن سابق صوبائی وزیر ملک محمد آصف بھا نے خصوصی شرکت کی۔۔۔

 تقریب میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر( ریونیو) عبدالستار، اسسٹنٹ کمشنر خوشاب ضیاء اﷲ اور بلدیہ جوہر آباد کے سابق چیئرمیں ملک محمد اشرف اعوان بھی شریک تھے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے معزز مہمان خصوصی ملک محمد آصف بھا ئنے کہا کہ وزیر اعلیٰ مریم نواز کی تمام پالیسیاں عوام کی فلاح و بہبود کی ضامن ہیں ، ستھرا پنجاب پروگرام سے صحت و صفائی کی صورتحال بہتر ہو گی اور عوام الناس کو باوقار انداز میں زند گی گزارنے کیلئے صاف ستھرا ماحول میسر ہو گا ، انہوں نے کہا کہ پروگرام کے تحت شہروں کیساتھ اب دیہاتوں کی صفائی بھی ہو گی۔ پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ شہروں اور دیہات میں یکساں صفائی کا پروگرام آیا ہے ۔ اس پروگرام کے تحت ہر شہر اور گاؤں میں گھر گھر جاکر کوڑا اٹھایا جائے گاانہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ اس انقلابی پروگرام کی کامیابی کیلئے اپنے ارد گرد کے ماحول کو صاف رکھنے کیلئے حکومت کا ساتھ دیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں