ٹرمپ،اسرائیلی گٹھ جوڑ کیخلاف عالمی تحفظ ختم نبوت کی ریلی

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) عالمی تحفظ ختم نبوت کے زیر اہتمام فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اسرائیلی گٹھ جوڑ کے خلاف بلاک نمبر1سے پر امن ریلی نکالی گئی۔۔۔
جس میں تمام مذہبی جماعتوں سے وابستہ افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی ،ا س موقع پر م،ولانا نور محمد ہزاروی ،قاری عبدالوحید،مولانا محمد جہانگیر و دیگر نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینی عوام کی بے دخلی کسی صورت قبول نہیں کرینگے ، فلسطینی عوام پہلے ہی اسرائیلی ظلم و بربریت کا شکار ہیں، امریکی صدر کے بیان کی پرزور مذمت کرتے ہیں،جو کسی صورت قابل عمل نہیں، اسرائیل اپنی حدود میں رہے ،یہی بہتر ہے ، اسلامی ممالک کے حکمران اس حوالے سے اپنا کردار ادا کریں۔