رمضان المبارک : سکیورٹی پلان فائنل ، سی سی ٹی وی کیمرے نصب ، 40 چیک پوائنٹس قائم

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)ضلعی پولیس کی جانب سے رمضان المبارک کے ہنگامی سیکورٹی پلان کو حتمی شکل دے کر نظر ثانی کا عمل اور سکیورٹی اہلکاروں کی تعیناتی کا کام شروع کر دیا گیا۔۔۔
ذرائع کے مطابق مجوزہ رمضان کانٹی جنسی پروگرام کوسحری ، افطاری و نماز تراویح،مجالس بسلسلہ شہادت حضرت علی ؓ،آخری عشرہ مبارک وچاند رات،یوم القدس /جمعتہ الوداع کے حوالے سے 5کیٹگریز میں تقسیم کیا گیا شہر کی اہم مساجداورامام بارگاہوں پر ایک ہزار سے زائد پولیس افسر وں،اہلکاروں کو ڈیوٹی پر مامور کیاجائیگا جبکہ ایلیٹ فورس، محافظ اسکواڈ، لیڈیز پولیس اور پولیس موبائل کے دستے مسلسل گشت کرتے رہیں گے۔ شہر بھر کے مقامات پر ضلع پولیس اور ٹریفک اہلکاروں کی ڈیوٹی لگانے کیساتھ ساتھ ضلع بھر کے داخلی وخارجی راستوں پر ہر آنے اور جانیوالوں کی مکمل مانیٹرنگ کیلئے سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنے کے علاوہ شہر و ضلع کی اہم شاہراؤں پر 40سے زائدعارضی چیک پوائنٹس قائم کئے جانے کابھی پلان ہے اوررمضان احترام آرڈیننس کی خلاف ورزی کرنیوالوں کیخلاف قانونی کاروائی کیلئے الگ سے ٹیمیں تشکیل دی جارہی ہیں ۔