ٹیلرشاپ سے سلائی مشینیں ،تیار کپڑے چوری کر لئے گئے
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)نامعلوم افراد ٹیلرشاپ سے سلائی مشینیں ،عید کیلئے سلے ان سلے کپڑے اڑا لے گئے۔
، بتایا جاتا ہے کہ معظم آباد کے رہائشی ٹیلر ماسٹر افتخار احمد کی دوکان سے گزشتہ شب نامعلوم افراد نقب لگا کر تین عددسلائی مشینیں اور لگ بھگ ڈیڑھ لاکھ روپے مالیت کے سلے ان سلے کپڑے جو کہ لوگوں نے عید کیلئے سلائی کروانے کیلئے مذکورہ شخص کو دے رکھے تھے چوری کر کے فرار ہو گئے ، اطلاع ملنے پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی تاحال کوئی سراغ نہیں لگ سکا۔