معذور ملازمین کو سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنا نے کی ہدایت

معذور ملازمین کو سہولیات کی  فراہمی کو یقینی بنا نے کی ہدایت

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) صوبائی حکومت نے سرکاری محکمہ جات میں تعینات معذور ملازمین کو سہولیات کی عدم فراہمی پر سخت نوٹس لیتے ہوئے۔۔۔

 ضلع سرگودھا سمیت صوبہ بھر کے ڈپٹی کمشنر زکو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے اپنے اضلاع میں قائم سرکاری محکمہ جات میں معذور ملازمین کو سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائیں’ متعدد ملازمین نے حکومت کو تحریری طور پر استدعا کی ہے کہ آئین کے برعکس انہیں سہولیات فراہم نہیں کی جا رہیں جس سے انہیں مشکلات کا سامنا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں