سانحہ جعفر ایکسپریس کے بعد سکیورٹی ہائی الرٹ رکھنے کی ہدایت

سانحہ جعفر ایکسپریس کے بعد سکیورٹی ہائی الرٹ رکھنے کی ہدایت

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)سانحہ جعفر ایکسپریس کے بعد حکومت نے سکیورٹی کو ہائی الرٹ رکھنے کی ہدایت جاری کردی ہے۔۔۔

 تاکہ امن و امان کی صورتحال کو یقینی بنانے میں مدد مل سکے بالخصو ص حساس تنصیبات اور ٹرینوں کی سکیورٹی پر اضافی نفری تعینات کر دی گئی ہے ،دوسری طرف پولیس کو بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ نماز فجر’ مغرب اور عشاء کے دوران اپنے معمول کے گشت کو مزید بہتر بنائیں خصوصاً اہم مساجد’ امام بارگاہوں کی سکیورٹی میں کسی قسم کی غفلت نہ برتی جائے جبکہ بازاروں میں بھی سکیورٹی کے انتظامات ہر صورت یقینی بنائے جائیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں