ذہنی معذور بچی سمیت تین گمشدہ بچے بازیاب ،ورثا کے حوالے

ذہنی معذور بچی سمیت تین گمشدہ  بچے بازیاب ،ورثا کے حوالے

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)پولیس نے ذہنی معذور بچی سمیت تین گمشدہ بچے بازیاب کروا کر ورثاء کے حوالے کر دیئے بتایا جاتا ہے۔۔۔

 کہ شاہ پور سٹی پولیس معمول کی گشت پر تھی کہ سڑک کنارے 6 سالہ ذہنی معذور بچی ملی جو اپنا نام بتانے سے قاصر تھی،پولیس نے فوراً بچی کو اپنی تحویل میں لیا اور والدین کو ڈھونڈ کر ان کے حوالے کر دیا، جبکہ تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن پولیس کو 12 سالہ عبدالاحد کی گمشدگی کی اطلاع موصول ہوئی جس پر بچے کو ڈھونڈنے کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دی چند ہی گھنٹوں میں بچے کو تلاش کر کے ورثاء کے حوالے کر دیا اسی طرح تھانہ فیکٹری ایریا پولیس نے 12 سالہ گمشدہ بچی کو تلاش کر کے ورثاء کے حوالے کر دیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں