ڈمپر کی موٹر سائیکل کو ٹکر،2افراد جاں بحق ،ایک زخمی

ڈمپر کی موٹر سائیکل کو ٹکر،2افراد جاں بحق ،ایک زخمی

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)لاہور روڈ پر بائی پاس چوک کے قریب تیز رفتارڈمپر نے موٹر سائیکل سوار تین افراد کو کچل دیا۔۔۔

جس کے نتیجہ میں دو افراد جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہو گیا،ریسکیو حکام کے مطابق موٹر سائیکل سوار پنڈی بھٹیاں سے سرگودھا آ رہے تھے ، جبکہ لاہور روڈ پر انتظامیہ کی ٹیم نے ایک ڈمپر ٹرک کو روکنے کی کوشش کی تو چالان کے ڈر سے ڈرائیور نے سپیڈ بڑھا دی اور چوک کراس کرتے ہوئے ایک موٹر سائیکل پر چڑھ دوڑا جس کے باعث 26سالہ خاور حسین، 41سالہ حق نواززخمو ں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر جان کی بازی ہار گئے جبکہ زخمی 30سالہ طاہر عامر نوید کو تشویشناک حالت مٰیں منتقل کر دیا گیا جہاں اس کی حالت بھی نازک بتائی جاتی ہے ، حادثہ کے بعد ڈمپر ٹرک کا ڈرائیور فرارہو گیا جبکہ پو لیس نے ٹرک قبضہ میں لے کر کاروائی شروع کر دی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں