نجی گندم کی دستیابی میں 4 فیصد کمی ،آٹا مہنگا ہونیکا خطرہ

نجی گندم کی دستیابی میں 4 فیصد کمی ،آٹا مہنگا ہونیکا خطرہ

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)اوپن مارکیٹ میں نجی گندم کی دستیابی میں 4 فیصد کمی آنے سے آنیوالے آئندہ ایک ماہ انتہائی اہم قرار دیا جانے لگا ہے اوراضافی گندم کی فروخت کی اجازت لینے میں تاخیر کے باعث آٹے کی قیمتوں میں اضافے کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔۔۔۔

غلہ منڈی کے تاجروں اور فلور ملز مالکان کے مطابق کابینہ نے محکمہ کو 12لاکھ ٹن گندم فروخت کرنے کی اجازت دی محکمہ اب تک 11لاکھ ٹن گندم فروخت کرچکا ہے اوپن مارکیٹ میں نجی گندم کی دستیابی 4% سے کم ہوگئی ہے جس کی وجہ سے آئندہ چار ہفتے انتہائی اہم قرار دیئے جارہے ہیں جبکہ اس سال گندم کی پیداوار میں بھی کمی کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے کیونکہ گزشتہ سال گندم کے نرخوں میں نمایاں کمی کے باعث کاشتکاروں کی کثیر تعداد نے گندم کی کاشت میں وہ دلچسپی نہیں لی جس کی وجہ سے اس سال گندم کے نرخوں میں خاطر خواہ اضافہ ہونے کا امکان ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں