تلخ کلامی پر بیٹے کے باپ پر کلہاڑیوں سے وار،حالت نازک

سلانوالی(نمائندہ دنیا )سلانوالی کے نواح میں معمولی تلخ کلامی پر بیٹے نے باپ کو کلہاڑیوں کے وار کر کے شدید زخمی کر دیا۔۔۔
ریسکیو 1122 کی ٹیم نے زخمی شخص کو ٹی ایچ کیو ہسپتال سلانوالی منتقل کر دیا جہاں زخمی شخص کی حالت تشویش ناک بتائی گئی ہے تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سلانوالی کے نواحی چک نمبر 134 جنوبی کے رہائشی 55 سالہ شخص سکندر حیات کا اپنے بیٹے ندیم حیات سے کسی بات پر تلخ کلامی ہو گئی جس پر طیش میں آ کر نافرمان بیٹے نے کلہاڑیوں کے وار کر کے باپ کو شدید زخمی کر دیا ریسکیو 1122کی ٹیم نے زخمی شخص کو ٹی ایچ کیو ہسپتال سلانوالی منتقل کیا مگر بعد ازاں انتہائی تشویش حالت میں ڈی ایچ کیو ہسپتال سرگودھا منتقل کر دیا گیا تاحال پولیس نے مقدمہ درج نہیں کیا۔