شہد جعلی ثابت،فوڈ اتھارٹی نے ڈرائی فروٹ یونٹ کیخلاف مقدمہ درج کروا دیا

قائدآباد،جوہرآباد(نمائندگان دنیا)پنجاب فوڈ اتھارٹی خوشاب نے کاروائی کرتے ہوئے شہد کا سیمپل فیل ہونے پر غلہ منڈی نذر سستا بازار میں موجود ڈرائے فروٹ یونٹ کیخلاف ایف آئی آر درج کروا دی۔۔۔
پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ضلعی ترجمان کے مطابق شہد میں مصنوعی مٹھاس کی ملاوٹ کی جا رہی تھی انھوں نے \'\'دنیا\'\' کو بتایا کہ سحری اور افطاری میں خوشاب کے تمام علاقوں میں اسپیشل ٹیمیں کام کر رہی ہیں شہری کسی بھی شکایت کہ صورت میں ہیلپ لائن 1223 ہر رابطہ کریں۔