سردار مہتاب احمد خان کو اسسٹنٹ کمشنر بھیرہ کا اضافی چارج دیدیا گیا

بھیرہ(نامہ نگار )کمشنر سرگودھا ڈویژن ملک جہانزیب اعوان نے اسسٹنٹ کمشنر کوٹ مومن سردار مہتاب احمد خان کو اسسٹنٹ کمشنر بھیرہ کے عہدہ کا اضافی چارج دے دیا ہے۔۔۔
جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ وہ 19 مارچ تک بطور اسسٹنٹ کمشنر بھیرہ بھی فرائض انجام دیں گے واضح رہے کہ اسسٹنٹ کمشنر بھیرہ عشنہ طاہر عمرہ کی ادائیگی کے لیے آج کل سعودی عرب ہیں۔