سب ڈویژن واپڈاپرانا بھلوال میں سیفٹی سیمینار کا انعقاد

بھلوال(نمائندہ دنیا) سب ڈویژن واپڈاپرانا بھلوال میں سیفٹی سیمینار کا انعقادواپڈااہلکاروں کی سیفٹی کے حوالہ سے ایس ڈی اوسید مزمل شاہ نے ہدایات جاری کئیں۔
واپڈاسب ڈویژن پرانا بھلوال میں لائن مینز،اے ایل ایم سمیت دیگرواپڈا سٹاف کی سیفٹی کے حوالہ سے ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں ایس ڈی اووسب ڈویژن ااپڈا پرانا بھلوال سید مزمل شاہ نے سیفٹی کے حوالے سے آگاہی دیتے ہوئے کہا کہ سب سے پہلے ہمیں واپڈااہلکاران کی زندگی کی ضرورت ہے بغیر سیفٹی آلات کے بجلی کی مرمت کیلئے بجلی کے پولز،ٹرانسفارمرز پر کام مت کریں۔