پولیس رائٹ فورس مینجمنٹ کا قیام انقلابی اقدام :شجاع الرحمٰن ٹیپو

جوہرآباد(نمائندہ دُنیا )پاکستان مسلم لیگ(ن) ضلع خوشاب کے ایڈیشنل سیکرٹری اور ممتاز مائنز اونر چو دھری شجاع الرحمٰن ٹیپو نے پر تشدد کاروائیوں اور املاک کی توڑ پھوڑ کا عمل روکنے کیلئے۔۔۔
پولیس رائٹ فورس مینجمنٹ کے قیام کی منظور ی کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے حکومت کا انقلابی اقدام قرار دیا ہے ، جوہر آباد میں میڈیا سے بات چیت کے دوران انہوں نے کہا کہ حکومت کے اہم فیصلہ پر عمل در آمد سے تشدد کی سیاست کو ختم کرنے میں مدد ملے گی۔