خوا تین کے حقوق کیلئے رائج ملکی قوانین ناکافی ہیں ،ملک شہادت اعوان

جوہرآباد(نمائندہ دُنیا )سابق وزیر مملکت برائے قانون و انصاف ملک شہادت اعوان نے کہا ہے کہ خواتین کے استحصال کے برھتے ہوئے واقعات کے باعث خوا تین کے حقوق کیلئے رائج ملکی قوانین ناکافی ہیں۔۔۔
خواتین کے حقوق کے تحفظ کیلئے مزید قانون سازی کی ضرورت ہے میڈیا نمائندوں سے بات چیت کے دوران انہوں نے کہا کہ صنفی امتیازات کا خاتمہ اور خواتین کومساوی حقوق دینا انصاف اور جمہوریت کا بنیادی اصول ہے اس لئے وطن عزیز پاکستان میں ایسا ماحول پیدا کیا جائے کہ ہر خاتوں اس ملک میں خود کو محفوظ تصور کرے ۔