فروہ عامر کازیر تعمیر مظفرگڑھ روڈ کا اچانک دورہ ،تعمیراتی کام کا معائنہ

فروہ عامر کازیر تعمیر مظفرگڑھ روڈ کا  اچانک دورہ ،تعمیراتی کام کا معائنہ

جوہرآباد(نمائندہ دُنیا )ڈپٹی کمشنر فروہ عامر کازیر تعمیر مظفرگڑھ روڈ کا اچانک دورہ کیا ،ڈپٹی کمشنر نے مختلف مقامات پر روڈ کے تعمیراتی کام کا باریک بینی سے معائنہ کیا۔انہوں نے کہا کہ منصوبے کو معیار کے مطابق جلد از جلد مکمل کیا جائے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ تعمیراتی کام میں استعمال ہونے والے مٹیریل کی کوالٹی میں کسی قسم کی کمی کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ سہیل سکندر نے ڈپٹی کمشنر فروہ عامر کو روڈ پر ہونے والے کام کے متعلق مکمل بریفنگ دی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں