پنجاب کالج بھلوال میں پروفیسر محمد اسلم مرحوم کیلئے قرآن خوانی اور دعائیہ تقریب

بھلوال(نمائندہ دنیا) پنجاب کالج بھلوال میں پروفیسر محمد اسلم مرحوم کے درجات کی بلندی کے لئے قرآن خوانی اور دعائیہ تقریب کا انعقاد کیاگیا۔۔۔
جس میں ڈائریکٹر پنجاب کالج بھلوال فیصل فرید پراچہ اور پرنسپل پروفیسر رضوان اسلم نے اظہار خیال کیا۔ پنجاب کالج کے تمام سٹاف کی طرف سے پروفیسر اسلم کی مثبت شخصیت \'بہترین کردار اور خدمات کو خراج عقیدت پیش کیاگیا۔ مرحوم حادثے میں زخمی ہونے کے بعد چند دنوں سے ہسپتال میں زیر علاج تھے منگل کواپنے خالق حقیقی سے جاملے ۔