پنجاب ہیومن کیپٹل انویسٹمنٹ پراجیکٹ کی ضلعی کوآرڈی نیشن کمیٹی کا اجلاس

جوہرآباد(نمائندہ دُنیا)یڈیشنل ڈپٹی کمشنر(جنرل) ڈاکٹرعائشہ خان کی زیر صدارت پنجاب ہیومن کیپٹل انویسٹمنٹ پراجیکٹ کی ضلعی کوآرڈینیشن کمیٹی کے اجلاس کا انعقاد ہوا۔
اجلاس میں اس پروگرام کے تحت ضلع میں جاری پروگرامز کے بارے میں ہیومن کیپٹل انویسٹمنٹ پراجیکٹ پنجاب سوشل پروٹیکشن اتھارٹی کے ڈسٹرکٹ فوکل پرسن تصور حسین نے پراجیکٹ کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیا۔تفصیلات کے مطابق حاملہ خواتین اور دو سال سے کم عمر بچوں کی ماں کیلئے مرحلہ وار سرکاری ہسپتال میں اندراج پر23 ہزار روپے تک کی رقم دی جارہی ہے ۔ آغوش پروگرام میں شامل طبی معائنے کرانے والی خواتین کو روزانہ کی بنیاد پر رقم منتقل کی جا تی ہے ۔