بیرون ملک سے لوٹی گئی دولت کی واپسی شروع،چندبماہ میں مزید ریکوری :عبدالرزاق ڈھلوں

بیرون ملک سے لوٹی گئی دولت کی  واپسی شروع،چندبماہ میں مزید  ریکوری :عبدالرزاق ڈھلوں

سرگودھا (سٹاف رپورٹر)بیرون ملک سے لوٹی گئی دولت کی واپسی شروع ہے جبکہ آئندہ چند ماہ میں مزید ریکوری ہوگی دیگر لٹیروں سے بھی قومی دولت کو واپس لاکر غریبوں کی فلاح و بہبود پر خرچ کیا جائیگا۔۔۔

 ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ن کے ضلعی صدر و سابق رکن صوبائی اسمبلی چوہدری عبدالرزاق ڈھلوں نے کیا انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت مختلف سخت فیصلے کررہی ہے مگر مستقبل قریب میں اس کے دورس نتائج برآمد ہونگے حکومت کے نوٹس میں یہ بات لائی گئی ہے کہ مختلف کچی آبادیوں میں لوگوں نے قبضے کرکے انہیں آگے فروخت کیا ہے تمام کالونیوں کی تفصیلات اکٹھی کی جارہی ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں