ملک اور اسلام دشمن دہشگردوں کا ٹھکانہ صرف جہنم ہے ،حافظ وقاص قاسمی ودیگر

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)قومی امن کمیٹی برائے بین المذاہب پاکستان ضلع سرگودھا کے چیئرمین حافظ وقاص قاسمی ،جنرل سیکرٹری ملک ضیاء الحق اور سیکرٹری اطلاعات شیخ نعیم طاہر،سٹی صدر حسن امین اور دیگر نے جعفر ایکسپریس پر دہشتگردوں کے۔۔۔
حملہ کی شدید الفاظ میں مذمت اور غم وغصہ کا اظہار کرتے ہوئے شہداء کے لئے بلند درجات، زخمیوں کی صحت یابی کی دعا کی ان رہنماؤں نے حملہ آور 33 دہشتگردوں کو واصل جہنم کرنے پر سیکورٹی فورسز کے جوانوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ان رہنماؤں کا کہنا تھا کہ ایسے واقعات میں ملوث ملک اور اسلام دشمن دہشگردوں کا ٹھکانہ صرف اور صرف جہنم ہے ۔جن کے واصل جہنم اور ملک سے دہشتگردی کے خاتمہ کے لئے پوری قوم افواج پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے۔