عامر محمد چیمہ کا رانا اصغر علی کی وفات پر اظہار افسوس

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) تحریک اسلامی کے رکن پروفیسر رانا اصغر علی کی ناگہانی وفات پر نیشنل ڈائریکٹر الخدمت پاکستان عامر محمد چیمہ نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے۔۔۔
کہ پروفیسر رانا اصغر علی کی المناک وفات نے مرحوم کے اہلخانہ، دوستوں اور سیاسی ساتھیوں کو گہرے صدمے سے دوچار کر دیا ہے ۔ عامر محمود چیمہ نے کہا کہ ہم اس غم کی گھڑی میں پروفیسر رانا اصغر علی کے اہلخانہ کے ساتھ کھڑے ہیں اور ان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں اﷲ تعالی مرحوم کی مغفرت فرمائے ، ان کے درجات بلند کرے ، جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا کرے۔