رمضان المبارک میں اللہ تعالی اپنی رحمت کے دروازے کھول دیتا ہے ،صاحبزادہ ابرار احمد بگوی

بھیرہ(نامہ نگار)مفتی شہر خطیب جامع مسجد بگویہ بھیرہ صاحبزادہ ابرار احمد بگوی نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کے مقدس ایام میں اللہ تعالی اپنی رحمت کے دروازے کھول دیتا ہے ہمیں چاہیے کہ ہم۔۔۔
اس کی خوشنودی حاصل کرنے کے لئے اپنا زیادہ وقت اس کی عبادت میں گزاریں وہ پوور ہیلپ فورس اور دیگر تنظیمات کے اشتراک سے جامع مسجد بگویہ میں دئیے گئے افطار ڈنر سے خطاب کر رہے تھے جس میں تحصیل بار بھیرہ کے سابق صدر محمد شاہد القمر بھٹی ایڈووکیٹ ندیم اکرم تھنیل ایڈووکیٹ بھیرہ پریس کلب رجسٹرڈ کے عطاالرحمن اقبال مہر محمد بلال طاہری محمد عظمت اقبال گولڈ میڈلسٹ نون شوگر ملز ورکرز یونین کے صدر ملک بلال ظفر بلوچ بلوچ یوتھ کے ملک اعجاز حسین بلوچ سمیت سینکڑوں افراد نے شرکت کی ۔