بھلوال :قصابوں نے ہڑتال کر دی ،گوشت کی دکانیں بند

بھلوال(نمائندہ دنیا) حکومت کے مقررہ کردہ نرخوں پر گوشت کی فروخت ممکن نہیں ہے قصابوں نے ہڑتال کردی ،تفصیلات کے مطابق پاکستان کے دیگر شہروں کی طرح بھلوال میں بھی چھوٹے اوربڑے گوشت فروخت کرنیوالے۔۔۔
قصابوں نے حکومت کی جانب سے مقررکردہ قیمتوں پر گوشت فروخت کرنے سے انکارکرتے ہوئے ہڑتال کردی جس سے سبزی منڈی بھلوال اوردیگر مقامات پر گوشت کی فروخت کی تمام دکانیں بند کردی گئیں قصابوں کا کہنا ہے کہ حکومت قصابوں کے ساتھ ساتھ زمینداروں کا بھی نقصان کرنے کے درپہ ہے جو جانورذبح ہونے کے قابل ہیں انہیں زمیندارفروخت کرتے ہیں جن کے ریٹس زیادہ ہونے کے باعث گوشت کی قیمت بھی اسی حساب سے ہوتی ہے مگر حکومت کی جانب سے گوشت کی مقررکردہ قیمتیں ہماری خرید سے بھی انتہائی کم ہیں کس طرح سے نقصان اٹھاکر چھوٹا اوربڑا گوشت فروخت کریں حکومت ہمارے حال پر رحم کرے اور ہم پر جبر کرتے ہوئے گوشت کو کم قیمت پر فروخت کرنے کے احکامات واپس لیکر ہمارے گھروں کے چولہے بجھنے سے بچائے ۔