پیشہ ور بھکاریوں کی یلغار،شہریوں کا جینا محال کر دیا

پیشہ ور بھکاریوں کی یلغار،شہریوں کا جینا محال کر دیا

سلانوالی(نمائندہ دنیا )ماہ رمضان المبارک کے آخری ایام شروع ہوتے ہی پیشہ ور بھکاریوں نے شہریوں کا جینا محال کر دیا گلی محلوں بازاروں اور شاہراؤں پر مختلف روپ دھارے مرد خواتین اور بچے پیشہ ور بھکاریوں نے یلغار شروع کر دی ہے۔۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

 جس کے باعث شہریوں کا سکون تباہ ہو کر رہ گیا ہے بتایا گیا ہے کہ صبح ہوتے ہی اول وقت میں پیشہ ور خواتین اور بچے گلی محلوں میں بھیک مانگنے کے لیے اونچی آوازیں لگاتی ہیں اور گھروں کی بیل بجا کر یا دروازے کھٹکھٹا کر صدقہ، زکوۃ،فطرانہ کے نام پر سدائیں لگاتے ہیں جبکہ بازار مارکیٹ کھل جانے پر مرد بھکاریوں کی بڑی تعداد خواتین بھکاریوں کے ساتھ مل کر دکان دکان بھیک مانگتی دکھائی دیتی ہیں اور یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ پیشہ ور خواتین میں چھوٹی عمر کی لڑکیاں جن کے پاس موبائل فون بھی ہوتے ہیں بتایا گیا ہے کہ مرکزی قبرستان کے عقب میں پیشہ ور بھکاریوں نے کچی بستی قائم کی ہوئی ہے جہاں بھکاریوں نے اپنا مضبوط نیٹ ورک بنایا ہوا ہے اور بھیک مانگنے کے لیے اپنے اپنے علاقے مختص کیے ہوئے ہیں سلانوالی کے سماجی حلقوں نے آر پی او سرگودہا اور ڈی پی او سرگودہا سے مطالبہ کیا کہ پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف فوری کارروائی کے لیے اقدامات کریں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں