کلورکوٹ میں پھلوں سبزیوں کی قیمتیں آسمان پر پہنچ گئیں

کلورکوٹ(نمائندہ دنیا)کلورکوٹ میں پھلوں سبزیوں کی قیمتیں آسمان پر پہنچ گئیں ، دکانداروں نے کہا ہے کہ سبزی منڈی میں مال مہنگا ملتا ہے ، سرکاری ریٹ لسٹوں پر مال فروخت نہیں کر سکتے ۔
اس صورتحال میں عوام پریشانی کا شکار ہیں ،تفصیلات کے مطابق ماہ مقدس کے ایام میں بھی کلورکوٹ شہر کے عام بازار میں پھلوں سبزیوں کے نرخ اسمان کو چھو رہے ہیں من مانے نرخ وصول کیے جا رہے ہیں کوئی چیک اینڈ بیلنس نہیں ہے ۔امرود کا سرکاری ریٹ105روپے اور فروخت200روپے ٹماٹر کا سرکاری ریٹ40روپے کلو اور فروخت100روپے کلو اسی طرح مٹر کا سرکاری ریٹ67روپے کلو اور فروخت100روپے کلو،سبز مرچ کا ریٹ85سرکاری اور فروخت120روپے کلو،کدو کا سرکاری ریٹ55روپے کلو اور فروخت70روپے ،کیلا کا سرکاری ریٹ165درجن اور فروخت دو سو روپے فی درجن،سیب کا سرکاری ریٹ240 روپے کلو اور فروخت300روپے کلو باقی پھلوں سبزیوں کے سرکاری نرخوں اور دکانداروں کے اپنے نرخوں میں فرق تھا۔اس اوورچارجنگ پر جب پھلوں سبزیوں کے دکانداروں سے بات کی تو ان کا کہنا تھا کہ سبزی منڈی سے مال مہنگا ملتا ہے مارکیٹ کمیٹی والے ٹھیکیدار ہمیں اعتماد میں نہیں لیتے ہیں مرضی کے نرخ لکھ کر دے دیتے ہیں سبزی منڈی کا مال ہم غریب ریڑھی والے کس طرح سرکاری ریٹ لسٹوں کے مطابق اپنا مہنگا خریدا ہوا سودا فروخت کریں ہمیں انتظامیہ سبزی منڈی سے سستا سودا خرید کر دے ہم سستا بیچیں گے ۔