تحصیل پپلاں میں دکانوں کی انسپکشن ،دکانداروں کو وارننگ جاری

تحصیل پپلاں میں دکانوں کی انسپکشن  ،دکانداروں کو وارننگ جاری

میانوالی ،کندیاں (نامہ نگار،نمائندہ دنیا) ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر مطیع الاسلام کی سربراہی میں سپیشل پرائس کنٹرول مجسٹریٹ ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو سٹاک تحصیل پپلاں ڈاکٹر مستقیم نے علاقہ بھر میں فروٹ، سبزی، کریانہ، چکن شاپس کی فزیکلی انسپکشن کی۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

انہوں نے پرائس کنٹرول کے مرغی گوشت کے سپلائی ریٹ کو چیک کیا۔ اس موقع پر دکانداروں کو سخت ھدا یت کی کہ عوام الناس کو اشیاء خوردونوش سرکاری نرخنامہ کے تحت فروخت کی جائیں گراں فروشی برداشت نہیں کی جائیگی گراں فروشی پر پکڑے جانے والا دکاندار سیدھا تھانے کی حوالات میں بند ہوگا ایف آئی آر کیساتھ ساتھ بھاری جرمانہ بھی وصول کیا جائیگا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں