نہروں اور راجباہوں کے کناروں پر موٹریں نصب کرکے وسیع پیمانے پر پانی چوری

نہروں اور راجباہوں کے کناروں پر موٹریں نصب کرکے وسیع پیمانے پر پانی چوری

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) موسم کی تیزی سے تبدیلی اور پانی کے بڑھتے ہوئے استعمال کے پیش نظر کین مافیا کی جانب سے رمضان المبارک کے مقدس مہینہ میں اپنے کاروبار کو وسعت دینے کیلئے نہر وں اور راجباہوں کے کناروں پر۔۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

غیر قانونی طور پر موٹریں نصب کر کے وسیع پیمانے پر پانی چوری کر کے شہریوں کو فروخت کیا جا رہا ہے ،موٹر کے ذریعے پانی بھرنے والوں سے پیسے وصول کئے جاتے ہیں جبکہ گھروں میں فی کین سپلائی کی قیمت80 سے 100روپے کردی گئی ہے شہریوں کا کہنا ہے کہ روزہ کی حالت میں گرمی کیساتھ پانی کے غائب ہونے کی وجہ سے نہروں پر آنا مجبوری ہے کیونکہ سرکاری نلوں میں پانی بالکل نہیں آتا ، اکثر مقامات سے ہینڈ پمپس کی ہتھیاں اتار کر لوگوں کی مشکلات میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔ اسی طرح سرکاری پانی کی فروخت بابت بااثر مافیا کے خلاف کسی قسم کے اقدامات نہ اٹھانا انتظامیہ کی کارکردگی پر بھی سوالیہ نشان ہے ،شہریوں نے کمشنر و ڈپٹی کمشنر سرگودھا سے اپیل کی ہے کہ وہ پانی فروشوں کیخلاف فوری کاروائی عمل میں لائیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں