تعمیراتی کاموں کی ماہر کمپنی کو صفائی کا ٹھیکہ مل گیا

تعمیراتی کاموں کی ماہر کمپنی کو صفائی کا ٹھیکہ مل گیا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) سرگودھا میں ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے قیام میں مبینہ بے ضابطگیوں کے ساتھ ناقص منصوبہ بندی کیوجہ سے صورتحال کو مزید گھمبیر ہونے لگی ہے۔۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

 ذرائع کے مطابق انتظامیہ کی طرف سے شہر کی صفائی کا ٹھیکہ بعض افسر وں کی مبینہ ساز باز سے ایک نجی کنسٹرکشن کمپنی کو دیا گیا تھا، اس کے عوض کک بیکس /مراعات حاصل کئے جانے کا بھی انکشاف ہوا ہے اور باعث تشویش امر یہ ہے کہ یہ کمپنی صرف تعمیراتی کاموں کا تجربہ رکھتی ہے ، صفائی کے حوالے سے یہ کمپنی کا پہلا تجربہ ہے جس کا نتیجہ چند روز میں شہر کے مختلف حصوں میں گندگی کے ڈھیروں اور صفائی کی ابتر حالت کی صورت میں نکلنا شروع ہو گیا ہے ، ڈمپنگ پوائنٹس کی نشاندہی کے باوجود کوڑا کرکٹ ان میں گرانے کی بجائے نہروں اور راجباہوں کے کناروں،نیوسبزی منڈی روڈ، محمدی پل بائی پاس روڈ، سلانوالی روڈ، بھلوال روڈ، فیصل آباد روڈ، خوشاب روڈ، اندرون شہر غلہ منڈی سمیت 40سے زائد خود ساختہ پوائنٹس پر کوڑا کرکٹ کے ڈھیر لگا کر انہیں جلانا معمول بنا ہوا ہے ، معاہدے کے مطابق میونسپل کارپوریشن کے 80 سے زائد کنفرم ملازمین سے ایک ماہ کام لینے کے بعد کمپنی نے انہیں ادائیگی سے انکار کر دیا ہے ،کمپنی سی او کا کہنا ہے کہ تنخواہیں میونسپل کارپوریشن ادا کرے گا، حالانکہ کمپنی نے ان ملازمین کی تنخواہیں ادا کرنے کا وعدہ کیا تھا، عدم ادائیگی کی وجہ سے کارپوریشن ملازمین نے سراپا احتجاج بنے ہوئے ہیں ، انہوں نے دھمکی دی ہے کہ تنخواہیں نہیں دی گئیں تو وہ کام بند کر دیں گے ، یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ معاہدہ کے مطابق کمپنی ابھی تک مشینری خریدنے میں ناکام ہے اور صفائی کی صورتحال بہتر نہیں ہو پا رہی، شہریوں کا کہنا ہے کہ اس کنسٹرکشن کمپنی کو شہر کی صفائی کے کام کے لیے کبھی منتخب نہیں کیا جانا چاہیے تھا، کیونکہ اس کا کوئی تجربہ نہیں ، انتظامیہ کا کہنا ہے کہ شروع میں ضرور ہیں مگر کمپنی کو فعال کر کے اس سے سو فیصد نتائج کے حصول کیلئے بھرپور اقدامات کئے جا رہے ہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں