پانی میں آرسینک اور دیگر مضر صحت اجزا کی نشاندہی تشویشناک، ڈاکٹر سکندر

پانی میں آرسینک اور دیگر مضر صحت اجزا کی نشاندہی تشویشناک، ڈاکٹر سکندر

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)شہر کی مختلف یونین کونسلوں کے پینے کے پانی میں آرسینک اور دیگر مضر صحت اجزاکی نشاندہی تشویشناک ہے کیونکہ یہ اجزا کالایرقان اور دیگر مہلک امراض کے پھیلاؤ کاباعث بن رہے ہیں۔۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

 اسی وجہ سے سرگوددہا میں کالایرقان کے مریضوں کی تعداد میں روز باروزاضافہ ہورہاہے صدر پی ایم ا ے ڈاکٹر سکندر حیات وڑائچ نے کہا کہ ضرورت اس امرکی ہے کہ متعلقہ حکام اس سلسلہ میں اصلاح احوال کیلئے اقدامات کریں تاکہ شہری مضرصحت پانی کے استعمال سے جان لیواء امراض سے محفوظ رہ سکیں۔

 حکومت اور محکمہ صحت جنگی بنیادوں پر وسیع تر عوامی مفادمیں عملی اقدامات کرے پینے کے لئے شفاف پانی ہر شہری کابنیادی حق ہے اس ضمن میں حکومت فوری اقدامات کرے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں