دہشت کی علامت سمجھا جانے والا ملزم مقابلے میں مارا گیا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)دہشت کی علامت سمجھا جانے والا ملزم عنصر خان مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہو گیا، پولیس کے مطابق قتل ،راہزنی، اقدام قتل، ہوائی فائرنگ اور غیرقانونی اسلحہ رکھنے سمیت 14 مقدمات میں ملوث ملزم عنصر مڈھ رانجھا کے علاقے میں اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا۔۔۔
پولیس نے ملزمان کا تعاقب کیا تو انہوں نے پولیس گاڑی کو دیکھتے ہی سیدھی فائرنگ شروع کر دی پولیس کی حق حفاظت خود اختیاری کے تحت ہوائی فائرنگ کی اور فائرنگ کے اختتام پر پولیس نے سرچ آپریشن کیا تو مذکورہ ملزم کی لاش ملی اور اس سے ناجائز اسلحہ برآمدہو ا،جبکہ اسکے دیگر ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ، فرار ہونے والے ملزمان کی گرفتاری کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں۔