4کنال پر محیط اقبال پارک کا افتتاح،واکنگ ٹریک بھی بنایا گیا

4کنال پر محیط اقبال پارک کا افتتاح،واکنگ ٹریک بھی بنایا گیا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)کمشنر سرگودہا ڈویژن جہانزیب اعوان نے اقبال کالونی پارک کا افتتاح کر دیا۔ افتتاحی تقریب میں ڈی جی پی ایچ اے محمد ارشد ، سی او ایم سی عمر فاروق اور ڈپٹی ڈائریکٹر شفیق نیازی کے علاؤہ علاقہ معززین بھی شریک ہوئے۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

اس موقع پر بریفنگ میں بتایاگیا کہ اقبال کالونی پارک چار کنال پر مشتمل ہے جس میں بینچز، واکنگ ٹریک اور پارک سے ملحقہ سٹرک پر گرین بیلٹ بھی بنائی گئی ہے ۔ پارک کی نگرانی کے لیے تین مالی اور دو سیکورٹی گارڈز بھی رکھے گئے ہیں۔ کمشنر کا کہنا تھا کہ حکومتی ہدایات کے مطابق جامع منصوبہ بندی کے تحت سرگودہا کو سرسبز و شاداب بنانے کا کام جاری ہے جس کے نتیجہ خیز اثرات و ثمرات مرتب ہوں گے ۔ علاقہ معززین نے گندگی کے ڈھیروں کو ختم کرکے پارک تعمیر کروانے پر کمشنر کا شکریہ ادا کیا اور پارک کی اونر شپ لینے کی یقینی دہانی کروائی۔ شہریوں نے بازاروں سے تجاوزات کے خاتمہ اور خصوصاً گول چوک مارکیٹ کے برآمدوں کی بحالی پر کمشنر جہانزیب اعوان کو شاندار الفاظ میں خراجِ تحسین پیش کیا۔ بعدازاں کمشنر جہانزیب اعوان نے شہریوں کے ہمراہ موسم بہار کی شجرکاری مہم کے سلسلہ میں پودا بھی لگایا اور سرگودین کو شجرکاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ضرورت پر زور دیا۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں