سائنس ماڈلز کے مقابلے جیتنے والے طلبہ کے اعزاز میں تقریب

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)محکمہ سکول ایجوکیشن کے زیر اہتمام ضلع سطح پر سائنس ماڈلز کے مقابلے جیتے والے ہونہار طلبہ کے اعزاز میں ایک پروقار تقریب کمشنر دفتر میں منعقد ہوگی۔
جس میں کمشنر سرگودہا ڈویژن جہانزیب اعوان نے ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد وسیم کے ہمراہ مقابلہ جیتنے والے طلباء و طالبات میں وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی جانب سے لیپ ٹاپ تقسیم کیے ۔ تقریب میں سی او ایجوکیشن کلثوم منشاء،والدین ،استاتذہ کرام اور محکمہ تعلیم کے دیگر افسران شریک تھے ۔ سی او ایجوکیشن نے بتایا کہ سکول سطح پر طلباء وطالبات کے مابین سائنس ، حساب اور انجینئرنگ کے ماڈل بنانے کے مقابلے کروائے گئے ۔ اسی طرح بچوں نے ماڈلز کے آن لائن مقابلوں میں شرکت کی اور ضلع سرگودہا کے ہونہار طلبہ نے مختلف کیٹگریز میں مجموعی طور پر 14 پوزیشنز حاصل کیں ہیں۔ پوزیشن ہولڈرز کو موقع پر پہلی پوزیشن پر 30 ہزار روپے ، دوئم پوزیشن پر 20 ہزار اور سوئم پوزیشن کو 10 ہزار روپے کے نقد انعامات بھی دئیے گئے ۔ کمشنر جہانزیب اعوان نے ہونہار طلبہ کی صلاحیتوں پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے پوزیشن ہولڈرز ان کے والدین اور اساتذہ کرام مبارک دی۔ انہوں نے طلباء وطالبات پر زور دیا کہ وہ اپنی توجہ حصول تعلیم پر مرکوز رکھیں۔ روشن کل ان کا منتظر ہے ۔