بھکر:گرانفروشوں کیخلاف مقدمات درج،جرمانے کرنیکا حکم

بھکر(ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈپٹی کمشنر محمد اشرف کی زیر صدارت پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں ڈپٹی کمشنر محمد اشرف نے رمضان المبارک میں اشیائے خوردونوش بالخصوص سبزیوں،پھلوں اور چکن کی قیمتوں میں کمی کے حوالہ سے سخت ایکشن لینے کی ہدایات جاری کیں۔انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک کے دوران اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کے کنٹرول اور گراں فروشی کی روک تھام کے حوالے سے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس فعال کارکردگی کا مظاہرہ کریں اور عوام الناس کو مارکیٹ ریلیف کی فراہمی کیلئے فیلڈ میں موجود رہیں۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ گراں فروش کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں ان پر بھاری جرمانے اور ان کے خلاف ایف آئی آرز درج کی جائیں۔اجلاس میں اے ڈی سی جی عباس رضا ناصر اسسٹنٹ کمشنرز خضر حیات منج دیگر پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک میں عوام کو ریلیف فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے ۔