عید شاپنگ شروع، بازاروں میں رش، غلط پارکنگ سے ٹریفک نظام درہم برہم

 عید شاپنگ شروع، بازاروں میں رش، غلط پارکنگ سے ٹریفک نظام درہم برہم

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)بازاروں میں عید کی خریداری کے حوالے سے رش معمول سے بڑھنے ،غلط پارکنگ کی وجہ سے ٹریفک نظام درہم برہم ہونے کے ساتھ ساتھ پیدل چلنا تک محال ہو چکا ہے۔۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

اور روزے داروں کیلئے خریداری کرنا بھی جوئے شیر لانے کے مترادف ہوگیا شہر بھر کے بازاروں میں عید کی خریداری کیلئے رش بڑھتا جا رہا ہے جس کی وجہ سے غلط پارکنگ بھی معمول بن گئی ہے نوری گیٹ’ کارخانہ بازار، شربت چوک’ بلاک نمبر 12’ سٹی روڈ’ غلہ منڈی گیٹ’ 47 پل’ لاری اڈا سمیت درجنوں مقامات پر موٹر سائیکل رکشہ اور آٹو رکشہ کے غیر قانونی سٹینڈز کے ساتھ ساتھ تجاوزات کی موجودگی سے ٹریفک بند ہونے کا سلسلہ دراز اور صورتحال شہریوں کیلئے باعث تشویش بننے لگی ہے ،یہاں تک کہ راہگیروں کیلئے پیدل چلنا تک محال ہے ڈرائیورز جہاں دیکھتے ہیں وہاں بریک لگا کر ٹریفک جام کر دیتے ہیں جنہیں نہ کوئی پوچھنے والا ہے اور نہ ہی روکنے والا’ اگر کوئی شریف شہری آٹو یا چنگ چی رکشا کے ان غیر قانونی اڈوں کی روک تھام کیلئے کہے تو اس کی تذلیل کی جاتی ہے ،حکام کی ڈنگ ٹپاؤ پالیسی مسائل میں اضافہ کا سبب بن رہی ہے ، شہریوں کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کی جانب سے بہتر پلاننگ کاغذی کاروائیوں تک محدود ہے مگر عملی طور پر صورتحال اس کے برعکس ہے شہریوں نے ایڈمنسٹریٹر اورسی او کارپوریشن سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں