واجبات وصولی اور عوامی خدمات بہتر بنانے کا حکم

 واجبات وصولی اور عوامی خدمات بہتر بنانے کا حکم

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) کمشنر و ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن سرگودھا جہانزیب خان نے میونسپل افسران پر زور دیا ہے کہ وہ عوامی خدمات کی فراہمی بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ واجبات کی سو فیصد وصولی پر بھی خاص توجہ دیں۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

 انہوں نے ہدائت کی کہ سرکاری گرانٹ پر اکتفا کرنے کی بجائے ادارہ کی اپنی آمدن بڑھانے کی جامع منصوبہ بندی کی جائے وہ میونسپل افسران کی کارکردگی کا جائزہ لے رہے تھے کمشنر نے جاری ترقیاتی منصوبوں کو مقررہ مدت میں مکمل کرنے کے ساتھ ساتھ عوامی ضروریات کے مطابق نئے منصوبے تشکیل دینے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ میونسپل کارپوریشن کی آمدن میں اضافہ کے لیے کئی امور زیر بحث لائے گئے جس میں سیوریج، واٹر سپلائی کنکشن اور سائیکل اسٹینڈز وغیرہ آؤٹ سورس کرنے ، ٹیکسیوں کی شرح میں ردو بدل کے علاؤہ جمعہ و اتوار بازاروں کو ٹھیکہ پر دینا شامل تھاجبکہ ہسپتالوں اور تعلیمی اداروں کے باہر واقع سائیکل اسٹینڈز کو بھی ایم سی کے دائرہ اختیار میں لانے اور آؤٹ سورس کرنے کی تجویز بھی زیر بحث آئی ،کمشنر نے تاکید کی کہ صفائی کے امور بہتر بنائے جائیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں