سابقہ دشمنی ، گھر میں گھس کر اہل خانہ کو تشدد کا نشا نہ بنا ڈالا

 سابقہ دشمنی ، گھر میں گھس کر اہل خانہ کو تشدد کا نشا نہ بنا ڈالا

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)سابقہ دشمنی پر مسلح افراد نے شہری کو گھر میں گھس کر اہل خانہ سمیت تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

تھانہ سرگودھا روڈ کے علاقہ ہجویری ٹاؤن میں پرانی رنجش پر ملزم عمیر نے دیگر پانچ افراد کے ہمراہ وسیم حسین کے گھر پر دھاوا بول دیا اور زبردستی اندر گھسنے کے بعد اسے قابو کرلیا۔ ملز موں نے گھر میں موجود مرد و خواتین کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے توڑ پھوڑ کرنے کے بعد فرار ہوگئے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں