سیل توڑ کر صنعتی یونٹ چلانے والے مل مالک کیخلاف مقدمہ

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)سرکاری سیل توڑ کر صنعتی یونٹ چلانے والے مل مالک کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
تھانہ رضا آباد کے علاقہ ارشد ٹاؤن گلی نمبر 5 میں محکمہ ماحولیات نے فضائی آلودگی کا سبب بننے والے صنعتی یونٹ کو سربمہر کیا۔ ٹیم کے واپس جانے پر فیکٹری مالک عمر فاروق نے سرکاری سیل توڑ کر دوبارہ سے کام چلا لیا۔ جس کی اطلاع ملنے پر محکمہ ماحولیات نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔