غیر قانونی اسلحہ بیچنے والے 2 ڈیلر، ایک خریدار گرفتار

بھلوال(نمائندہ دنیا) بھلوال سٹی پولیس کی ناجائز اسلحہ ڈیلروں کی خلاف بڑی کاروائی، غیر قانونی اسلحہ فروخت کرنے والے 2 ڈیلروں کو گرفتارکر لیا بھلوال سٹی پولیس نے بغیر لائسنس کے اسلحہ فروخت کرنے والے ڈیلروں کے خلاف کریک کرتے ہوئے۔۔۔
8 پسٹل 30 بور، 1 پسٹل 9ایم ایم، 5 بندوق 12 بور اور ہزار سے زائد غیر قانونی گولیاں برآمد کر لی غیر قانونی اسلحہ فروخت کرنے میں ملوث 2 ڈیلر شعیب اور قلب کو گرفتارکر لیادوران کاروائی غیر قانونی اسلحہ خریدنے والا شیراز نامی شخص بھی گرفتار ملزمان کے خلاف غیر قانونی اسلحہ رکھنے کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ڈی پی او محمد صہیب اشرف کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف بھرپور قانونی کاروائی عمل میں لائی ہوئے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی موت کے سوداگر کسی رعایت کے مستحق نہیں، انکو اہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گابہترین کاروائی پر ڈی پی او نے ایس ایچ او بھلوال سٹی انسپکٹر ظفر عباس شاہ اور انکی ٹیم کو شاباش دی۔