ملک صہیب احمد بھرتھ کی والد کے انتقال پر چودھری عبدالرحیم گادی سے تعزیت

بھیرہ(نامہ نگار)صوبائی وزیر قانون مواصلات و تعمیرات ملک صہیب احمد بھرتھ نے کہا ہے کہ والد کا سایہ سر سے اٹھ جانا اولاد کے لیے بہت بڑا صدمہ ہے وہ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بھیرہ کے چودھری عبدالرحیم گادی سے ان کے والد چوہدری عبدالشکور گادی کے انتقال پر تعزیت کرتے ہوئے۔۔۔
گفتگو کر رہے تھے وہ فاتحہ کے لئے مرحوم کے گھر گئے اور ان کے ایصال ثواب اور بلندی درجات کے لیے دعائے مغفرت کی سماجی رہنما چوہدری محمد ریاض وڑائچ، ڈاکٹر شاہد محمود سیال محمد اکرم گادی، فرحان ظفر بھٹی ،عطاالرحمن ا،قبال محمد ،عظمت اقبال و دیگر نے بھی مرحوم کے انتقال پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے دعائے مغفرت اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے ۔