جامع مسجد الفتح بھیر ہ میں تحفظ ناموس رسالت ؐ سیمینار کا انعقاد

بھیرہ(نامہ نگار )عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت و اتحاد العلماء بھیرہ کے زیر اہتمام جامع مسجد الفتح نور محلہ حاجی گلاب بھیرہ میں تحفظ ناموس رسالتﷺ سیمینار منعقد ہوا جس سے خطاب کرتے ہوئے۔۔۔
مولانا محمد عمران مولانا ظفر بلال اور مفتی محمد عثمان نے کہا کہ ناموس رسالت کا تحفظ ہر مسلمان کا فرض ہے آپ ؐ اللہ کے آخری نبی ہیں، ہمارا فرض ہے کہ ہم اپنی نئی نسل کو ناموس رسالت اور ختم نبوت کی ذمہ داریوں سے آگاہ کریں تاکہ وہ فتنہ قادیانیت کی سرکوبی کے لئے ہمہ وقت تیار ہوں انہوں نے 15 مارچ کو یوم تحفظ ناموس رسالت قرار دینے پر حکومت کا شکریہ ادا کیا سیمینار میں تمام مکاتب فکر کے علماء کرام اساتذہ کے علاوہ سابق ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر چوہدری اکرام اللہ سلیمی چوہدری ریاض گادی مفتی عبیدالرحمن مولانا مختار احمد قاسمی مولانا شفیق الرحمن رحیمی سنی علماء کونسل کے سرپرست مفتی خان ڈاکٹر محمد وقاص نے شرکت کی اور ناموس رسالتﷺ پر پہرہ دینے کا عزم مصمم کیا اور مطالبہ کیا کہ حکومت گستاخی کے عمل کو روکنے کے لئے ٹھوس اقدامات اٹھائے ۔