سٹرس ڈویلپمنٹ : چیف منسٹر ٹاسک فورس سب کمیٹی قائم

 سٹرس ڈویلپمنٹ : چیف منسٹر ٹاسک فورس سب کمیٹی قائم

سرگودھا(نعیم فیصل سے ) وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر سرگودھا سمیت پنجاب بھر میں سٹرس ڈویلپمنٹ کے حوالے سے چیف منسٹر ٹاسک فورس سب کمیٹی قائم کر دی گئی جس کی سربراہی سابق ایم این اے بیرسٹر محسن شاہ نواز را نجھا کرینگے۔۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

 سیکرٹری ایگریکلچر پنجاب نے اس حوالے سے 9رکنی ٹاسک فورس سب کمیٹی کے نوٹیفکیشن اور ٹی او آرز جاری کر دیئے ہیں جس کے مطابق ڈاکٹر اقرار احمد خان سابق وائس چانسلر یونیورسٹی آف ایگریکلچر فیصل آباد، ڈاکٹر قیصر عباس وائس چانسلر یونیورسٹی آف سرگودھا، سعادات اعجاز قریشی کینو گروورر،ڈاکٹر عظیم سردار سپیشلسٹ ایگریکلچر ڈویلپمنٹ اربن یونٹ،ڈپٹی کمشنر سرگودھا، سیکرٹری انڈسٹریز اینڈ کامرس ڈویلپمنٹ پنجاب ، ڈائریکٹر سٹرس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ سرگودھا ممبران ہونگے ، جبکہ کمیٹی ممبران کو ہدایت کی گئی ہے کہ ترشاوہ پھلوں کی پیدوارپر پڑنے والے منفی اثرات کے تدارک کیلئے مربوط حکمت عملی وضع کرنے کے ساتھ ساتھ ان کی اقسام میں اضافہ کیلئے ہر ممکن اقدامات اتھائے جائیں اور گراس روٹ سطح پر ترشاوہ پھلوں کی ایسی اقسام کاشت کرنے کے رجحان کو فروغ دیا جائے جو کہ ایک مخصوص سیزن کی بجائے سارا سال پیدواری صلاحت رکھتی ہو، اس کے ساتھ ساتھ یہ سب کمیٹی کینو کی مقامی اور بین الاقوامی منڈیوں تک رسائی میں حائل رکاوٹوں کو دور کر کے ایکسپورٹ بڑھانے کی ذمہ دار بھی ہو گی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں