عید کی آ مد سے قبل مافیا سرگرم ، غیر معیاری میک اپ سامان کی بھرمار ، جلد کی بیماریاں عام

 عید کی آ مد سے قبل مافیا سرگرم ، غیر معیاری میک اپ سامان کی بھرمار ، جلد کی بیماریاں عام

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) عید کی آمد سے قبل مافیا سرگرم ،شہر اور گردونواح کی مارکیٹوں میں کاسمیٹیکس کے غیر معیاری سامان کی بھر مار ،خواتین بالخصوص نو عمر لڑکیوں کے جلدی بیماریوں میں مبتلاء ہونے کی شرح بڑھنے لگی ہے۔۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

ذرائع کے مطابق عید کی آمد کے ساتھ ہی خوبصورت نظر آنے کا رجحان خواتین اور لڑکیوں میں بڑھتا جا رہاہے ’ اس کے لئے مختلف قسم کی کریمز و کاسمیٹکس کا ابھی استعمال تیز ہوتا جا رہا ہے ’ مقامی طور پر شہر میں درجنوں فیکٹریوں کے عملے اور مالکان نے غیر ملکی اور ملکی سطح کی کاسمیٹیکس فیکٹریوں کی مصنوعات سے ملتی جلتی پیکنگ کر کے مارکیٹ غیرمعیاری سامان سے بھر دی ہے ’ دکاندار زیادہ کمیشن اور منافع کے لالچ میں نجی کمپنیوں کے مال کو فروخت کرنے کو ترجیح دے رہے ہیں’ کاسمیٹیکس کے اس سامان کے استعمال کرنے والے خوبصورتی کی بجائے مزید بدصورت ہو رہے ہیں۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ کیمیکل والی مہندی کی فروخت بھی بڑھتی جا رہی ہے۔ دوسری جانب یہ امر بھی باعث تشویش ہے کہ سرکاری ہسپتالوں میں سکن سپیشلسٹ نہ ہونے اور ادویات کے فقدان نے متاثرہ لڑکیوں اور خواتین کو انتہائی مشکل میں ڈال دیا ہے جس کے باعث جلدی امراض کی شرح بڑھنے کا قوی امکان ہے اور متاثرین کو مہنگے علاج معالجہ کے ساتھ ساتھ دوہری اذیت برداشت کرنا پڑ رہی ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں