نوجوا ن قوم کی امید ہیں ،آنیوالے کل کیلئے تیار کیا جائے ،عمران حسن اعوان

 نوجوا ن قوم کی امید ہیں ،آنیوالے کل  کیلئے تیار کیا جائے ،عمران حسن اعوان

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)ضلعی ترجمان و انچارج سوشل میڈیا ونگ عمران حسن اعوان نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی ہی ملک کی۔

 وہ واحد جمہوری جماعت ہے جو نوجوانوں کو مین سٹریم میں لارہی ہے کیوں کہ نوجوانوں نے کل کو ملک کی بھاگ ڈور سنبھالنا ہے ۔ نوجوا ن ہی قوم کی امید ہیں اسی لیے ضروری ہے کہ انہیں آنیوالے کل کیلئے بہترین طریقے سے تیار کیا جائے ، اب وقت آچکا ہے ،ہم اپنی تاریخ کو بدلیں، جس کیلئے علم و حکمت کے ذریعے آگے بڑھنے کیلئے نوجوانوں کو ہر ممکن سپورٹ کرنا ہو گی، یہ بات طے ہے کہ کسی اشرافیہ نے ہماری تاریخ کو نہیں بدلنا بلکہ ہم نے خود اپنی تاریخ کو بدلنا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں