پاکستان کو معاشی طور پر مستحکم کرنے کی ضرورت ہے ،حسن یوسف

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)صدر سمال ٹریڈر کامرس اینڈ انڈسٹریز حسن یوسف نے کہا ہے کہ پاکستان کی ترقی میں کاروباری سرگرمیوں کا فروغ وقت کا تقاضا ہے۔
اس وقت پاکستان کو معاشی طور پر مستحکم کرنے کی ضرورت ہے اور اس کیلئے ضروری ہے کہ کاروباری سرگرمیوں کو فروغ دیا جائے حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ کاروباری حضرات کو ریلیف فراہم کرے جس میں ٹیکسوں کی کمی’ بجلی’ گیس میں ریلیف سمیت دیگر مراعات شامل ہیں جب تک کاروباری حضرات کو مراعات نہیں دی جائینگی اس وقت تک پاکستان ترقی نہیں کریگا ۔