عوام کو مسائل میں الجھا دیا گیا ان کی سو چ روٹی تک محدود:جاویداقبال رضوی

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)ڈویژنل رہنماء تحریک لبیک پاکستان جاوید اقبال رضوی نے کہا کہ عوام کو مسائل میں اس قدر الجھا دیا گیا ہے۔
کہ اسکی سوچ دو وقت کی روٹی کو پورا کرنے تک محدود کردی گئی ہے ہمارے وسائل ہڑپ کرکے ہمارے بچوں کو تعلیم سے بھی دور کیا جارہا ہے حالانکہ دنیا کی تاریخ گواہ ہے کہ ترقی تعلیم سے آتی ہے مگر تعلیم کو بھی پاکستان میں کاروبار بنا دیا گیا ہے سکولز’ کالجز کے مالکان موبائل کمپنیوں کی طرح اپنے سکولوں کی فرنچائز فروخت کرکے ماہانہ لاکھوں روپے وصول کررہے ہیں اور یہ روپیہ ہمارے بچوں سے پورا کیا جاتا ہے تاریخ کبھی بھی خود نہیں بدلتی تاریخ کو بدلنا پڑتا ہے ۔